QUEST NEWS

Pakistan Popular تازہ ترین

معمولی ذہنی تناؤ آپ کے لیے مفید بھی ہوسکتا ہے

ایتھنز: ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ذہنی تناؤ کے دماغ کی فعالیت پر ممکنہ طور پر مضر اثرات نہیں ہوسکتے۔

یونیورسٹی آف جورجیا میں کی جانے والی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ کم سے معتدل نوعیت کا تناؤ یادداشت کی کارکردگی میں بہتری لاتی ہے۔

محققین کی جانب سے واضح کیا گیا کہ تحقیق کے نتائج ذہنی تناؤ کے کم سے معتدل سطح تک مخصوص تھے۔ تناؤ کی یہ سطح ایک بار معتدل سطح سے تجاوز کرجائے اور مستقل ہوجائے تو یہ انسان کے لیے انتہائی مضر ہوجاتی ہے۔تحقیق کے سربراہ مصنف آسف اوشری کا کہنا تھا کہ تناؤ کے مضر نتائج کافی واضح ہیں اور یہ نئے نہیں ہیں۔

مستقل شدید ذہنی تناؤ دماغ کی ساخت بدل سکتا ہے جس کے نتیجے میں سرمئی مادہ، جو پٹھوں کو قابو کرنے، فیصلہ سازی، خود پر اور جذبات پر قابو کرنے میں شامل ہوتا ہے، کے بدلے سفید مادے میں اضافہ ہوتا ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image
Choose Video