QUEST NEWS

Pakistan Sports تازہ ترین

شعیب ملک اور ثانیہ مرزا نے طلاق کا فیصلہ کرلیا، بھارتی میڈیا کا دعویٰ

نئی دہلی: بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ  پاکستانی کرکٹر شعیب ملک اور ان کی اہلیہ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے طلاق لینے کا فیصلہ کیا  ہے۔

بھارتی میڈیا نے شعیب ملک کے قریبی ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا نے طلاق کا فیصلہ کرلیا ہے اور اس سلسلے میں کاغذی کارروائی مکمل ہونا باقی ہے۔

شعیب ملک کے ٹیم ممبر کی جانب سے بھی یہ کہا گیا ہے کہ دونوں میں علیحدگی ہوچکی ہے تاہم اس کی تصدیق شعیب ملک اور ثانیہ مرزا خود کریں گے۔رپورٹس کے مطابق ثانیہ مرزا اِن دنوں دبئی میں ہیں جبکہ شعیب ملک پاکستان میں ایک نجی ٹی وی چینل پر اسپورٹس پروگرام کررہے ہیں۔ پچھلے کچھ عرصے سے سوشل میڈیا پر شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے درمیان علیحدگی کی افواہیں گردش کررہی تھیں۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image
Choose Video