QUEST NEWS

Pakistan Popular تازہ ترین

میں وزیر نہ رہا تو آپ بھی نہیں رہیں گے، امین الحق کا اسحاق ڈار کو پیغام

کراچی: وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو سخت پیغام دیا ہے کہ اگر میں وزیر نہ رہا تو آپ بھی نہیں رہیں گے۔

ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ میں اسحاق ڈار سے کہتا ہوں کہ وہ اپنے رویے میں تبدیلی پیدا کریں۔

سخت انداز میں وفاقی وزیر خزانہ کو مخاطب کرتے ہوئے امین الحق کا کہنا تھا کہ کہا کہ اگر میں وزیر نہیں رہوں گا تو آپ بھی وزیر نہیں رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر خزانہ کو اچھی طرح معلوم ہے کہ میں کیا کہہ رہا ہوں۔

امین الحق نے کہا کہ آپ (وزیر خزانہ اسحاق ڈار) وزیراعظم کی ہدایت پر عمل کریں۔ ہٹ دھرمی نہیں چلے گی۔ وزیر خزانہ نے ہماری وزارت کے تمام پروپوزل روکے ہوئے ہیں۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image
Choose Video