QUEST NEWS

Pakistan Popular تازہ ترین

عمران خان پر قاتلانہ حملے کی ایف آئی آر کے اندراج کے دوران تھانے کی لائٹ چلی گئی

وزیر آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر قاتلانہ حملہ کے لیے ایف آئی آر کے اندراج کے دوران تھانہ وزیر آباد سٹی کی لائٹ بند ہو گئی۔ 

پارٹی چئیرمین پر قاتلانہ حملے کے خلاف پی ٹی آئی کے مقامی رہنما زبیر نیازی لائرز ونگ پنجاب کے عہدیداران کے ہمراہ  مقدمہ درج کرانے  تھانہ سٹی وزیرآباد پہنچے تو پولیس اسٹیشن کی لائٹ بند ہوگئی۔

پی ٹی آئی رہنماؤں نے ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں سے سوال کیا کہ  تھانہ سٹی کی لائٹ جان بوجھ کر خراب کی گئی یا واقعہ ہی خراب ہے، پارٹی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ درخواست آن لائن ٹیگ کے بغیر نہیں دیں گے۔

تحریک انصاف کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ اندراج مقدمہ کی درخواست کی آن لائن رسید وصول کریں گے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image
Choose Video