QUEST NEWS

Pakistan Showbiz تازہ ترین

اداکارہ صحیفہ جبار خٹک نے طلاق کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

لاہور(کیو نیوز) پاکستانی اداکارہ و ماڈل صحیفہ جبار خٹک نے اپنے شوہر خواجہ خضر حسین سے طلاق کی خبروں پر خاموشی توڑ دی۔انسٹاگرام کے ایک معروف شوبز پیج نے اداکارہ کا موقف شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ان دونوں کے درمیان سب خیریت سے ہے، ان کے شوہر اپنی تعلیم مکمل کرنے کے لیے ان دنوں کینیڈا میں ہیں جبکہ صحیفہ اپنے کیریئر کی خاطر ان سے دور ہیں۔انہوں نے مزید لکھا کہ ان دونوں کے زندگی میں مقاصد بہت بڑے ہیں اس لیے وہ یہ دوریاں برداشت کر رہے ہیں۔صحیفہ جبار اپنے شوہر کے لیے دعا گو ہیں کہ انہیں خوب کامیابی ملے۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں صحیفہ نے اپنے ٹیٹو ہٹانے کی ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس کے بعد یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ انہوں نے اپنے شوہر سے علیحدگی کے باعث ان کے نام کا ٹیٹو ہٹایا ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image
Choose Video