فرانس(ویب نیوز)میڈکل اسٹور ز کو ہدایت کی گئی ہے ان ادویات کو نسخے کے بغیر لینے کی صورت میں، 2 بکسوں سے زائد فروخت نہ کیا جائے۔فرانس میں ترسیل زنجیر میں مشکلا ت آنے والی درد کش اور بخار توڑ کے طور پر استعمال کردہ پیراسیٹامول پر مشتمل دوائیوں کی فروخت کو کم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔فرانسیسی پریس کی خبر کے مطابق ماہ ِ جولائی سے پیراسیٹامول والی ادویات کی سپلائی میں مسائل کا سامنا ہے۔نیشنل میڈیسن ایجنسی نے فارماسسٹ، ڈاکٹروں اور مریضوں کو سپلائی میں رکاوٹ سے بچنے کے لیے پیراسیٹامول پر مشتمل ادویات کے استعمال اور فروخت کے بارے میں سفارش کی ہے۔ایجنسی نے شہریوں کو اس دوائی کا ذخیرہ کرنے کا بھی مشور ہ دیا ہے۔ تو میڈکل اسٹور ز کو ہدایت کی گئی ہےان ادویات کو نسخے کے بغیر لینے کی صورت میں، 2 بکسوں سے زائد فروخت نہ کیا جائے۔فارماسسٹ کچھ اصولوں کے دائرہ عمل میں مریضوں کو نسخے میں تجویز کردہ مقدار سے کم پیراسیٹامول والی دوائیں فراہم کرنے کے مجاز ہوں گے۔

Leave feedback about this