اسلام آباد(کیو نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مرکزی دفتر کے باہر باہر ہنگامہ آرائی پر پاکستان تحریک انصاف کے سابق رکن اسمبلی صالح محمد اور اُن کے دو ساتھیوں کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق صالح محمد اور اُن کے دو محافظوں کے خلاف دہشت گردی کی دفع کے تحت مقدمہ تھانہ سیکریٹریٹ میں درج کیا گیا۔ ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ رکن اسمبلی نے اپنے محافظوں کے ساتھ مل کر منصوبہ بندی کےتحت امن خراب کرنےکی کوشش کی اور اُن کے محافظ نے قتل کی نیت سے اسلام آباد پولیس کے اہلکار پر فائرنگ کی۔
ایف آئی آر کے متن میں لکھا گیا ہے کہ ایم این اے اپنے گن مین کیساتھ ریڈزون میں داخل ہوئے، ملزمان کے قبضے سے 2 عدد ایس ایم جیز اور28راؤنڈ برآمد ہوئے جنہیں قبضے میں لے لیا گیا ہے۔
دوسری جانب مسلم لیگ ن کے رہنما شاہ نواز رانجھا نے بھی عمران خان کے خلاف مقدمہ اندراج کی درخواست تھانہ سیکریٹریٹ مین جمع کرادی۔ انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ میرے اوپر قاتلانہ حملہ کیا گیا، گولی میرے بہت قریب سے گزری، یہ سب کچھ پی ٹی آئی قیادت کی ایمان پر کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ میری گاڑی کا شیشہ توڑ کر اندر داخل ہونے کی کوشش کی گئی، عمران خان کی ایما پر مجھ پر حملہ کیا گیا ہے۔ پولیس نے پی ٹی آئی کے کچھ مشتعل افراد کو حراست میں بھی لیا ہے لہذا عمران خان سمیت دیگر کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔

Leave feedback about this