QUEST NEWS

Pakistan Popular تازہ ترین

خاتون کو ہراساں اور غیر اخلاقی میسج بھیجنے پر ضعیف باپ بیٹے سمیت گرفتار

کراچی(کیو نیوز) شاہ فیصل کالونی پولیس نے خاتون کو ہراساں کرنے اور غیر اخلاقی میسج بھیجنے کے الزام میں ضعیف والد اور بیٹے کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا۔قائم مقام ایس ایچ او شاہ فیصل کالونی سب انسپکٹر اسمٰعیل نے بتایا کہ خاتون کو غیر اخلاقی پیغامات بھیجنے والے باپ اور بیٹے کے خلاف شکایت درج کرانے پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔جسے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا گیا جس نے مقدمہ میں نامزد ملزم عبدالرحمٰن اور اس کے بیٹے کو خاتون کو الریحان کارنر شمع شاپنگ سینٹرکے قریب چھاپہ مار کر خاتون کو ہراساں کرنے اور غیر اخلاقی پیغامات بھیجنے کے الزام میں گرفتار کرلیا جبکہ پولیس نے ان کے موبائل فونز کو بھی قبضے میں لے لیے ہیں جبکہ خاتون اور گرفتار باپ و بیٹا ایک ہی عمارت کے پورشن میں رہائش پذیر ہیں اور اس حوالے سے پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image
Choose Video