QUEST NEWS

International Pakistan Popular تازہ ترین

لاہور ایئرپورٹ پر ایف آئی اے کی امریکی صحافی سے پوچھ گچھ

لاہور(کیو نیوز) وفاقی تحقیقاتی ادارے نے لاہور ایئرپورٹ پر آنے والے امریکی صحافی سے کئی گھنٹے تک پوچھ گچھ کی۔ عاصمہ جہانگیرکانفرنس میں شرکت کے لیے آنے والے امریکی صحافی سے ایئرپورٹ پرپوچھ گچھ کی گئی۔ صحافی اسٹیون بٹلر کو ایف آئی اےامیگریشن حکام نے تقریبا8ً گھنٹے روکے رکھا۔ذرائع کے مطابق اسٹیون بٹلرکی آمد پر ایف آئی اے امیگریشن نے وفاقی وزارت داخلہ سےرابطہ کیا اور منظوری لینے کے بعد امریکی صحافی کو داخلے کی اجازت دی گئی۔واضح رہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے اسٹیون بٹلر کو اسٹاپ لسٹ میں شامل کررکھاتھا جب کہ اس سے قبل بھی اِسے 2019ء میں پاکستان آنے پر ڈی پورٹ کردیاگیاتھا۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image
Choose Video