QUEST NEWS

International Pakistan تازہ ترین

پاکستان کے گرے لسٹ سے نکلنے کا فیصلہ آج ہو گا

پیرس (کیو نیوز )فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کا 2روزہ اجلاس آج سے پیرس میں شروع ہو رہا ہے، پاکستان تمام نکات پر عمل درآمد کے بعد اب پر امید ہے کہ اس بار نام گرے لسٹ سے نکال دیا جائے گا۔ ایف اے ٹی ایف اجلاس میں دیگر امور کے علاوہ پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکالے جانے کا جائزہ لیا جائے گا، اجلاس میں پاکستانی وفد کی نمائندگی وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر کریں گی ۔واضح رہے کہ پاکستان کا نام 2018 میں ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں ڈالا گیا تھا اور27 نکات پر عمل درآمد کیلئے ایکش پلان دیا گیا، بعد ازاں پاکستان کو مزید 7 اور پھر 6 نکات پرعمل درآمد کرنے کا کہا گیا تھا، ان نکات پرعمل درآمد کا جائزہ لینے کیلئے ایف اے ٹی ایف کے وفد نے پاکستان کا دورہ کیا، وفد کی رپورٹ کی روشنی میں پاکستان پر امید ہے کہ پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکال دیا جائے گا۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image
Choose Video