کوہاٹ(بیورو رپورٹ)ڈسٹرکٹ آواز فورم اور صدر اتفاق ویلفیئر آرگنائزیشن کے چیئرمین ایثارعلی بنگش کا آواز 2 کے پراجیکٹ منیجر سرمد رشید کے ہمراہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ رینا شہید سہروردی کے ساتھ ان کے دفتر میںملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امورپر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ایثار علی بنگش اور آواز 2 کے ضلعی منیجر نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کو بتایا کہ اس وقت آواز پراجیکٹ اور ضلعی فورم کے زیر اہتمام متعدد فلاحی پروگرامز شروع ہیں جس میں یتیم بچیوں کو مفت یونیفارمز دئیے جا چکے ہیں اس کے علاوہ معذور بچوں کے لئے کوہاٹ میں تھراپی سنڑ بنانے میں معاونت جیسے اقدامات وغیرہ شامل ہیں۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ نے آواز 2 اور اتفاق ویلفیئر آرگنایزیشن کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت خصوصاً ضلعی انتظامیہ اور سماجی تنظیمں جو کہ عملی طور پر کام کررہی ہیں کی بھرپور حوصلہ افزائی ہونی چاہیئے کیونکہ وہ معاشرے میں دکھی انسانیت کی خدمت کر رہے ہیں۔ رینا شہید سہروردی نے مزید کہاکہ اس وقت کوہاٹ میں مختلف سماجی تنظمیں انسانیت کی خدمت میں پیش پیش ہیں جس کی وجہ سے حکومت اور ضلعی انتظامیہ کو کافی سہولت حاصل ہو رہی ہیں ۔

Leave feedback about this