واشنگٹن (کیو نیوز) امریکہ کا کہنا ہے کہ اسے پاکستان کی اپنے جوہری ہتھیاروں کو کنٹرول کرنے کی صلاحیت پر اعتماد ہے۔ یہ بیان ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب سے پاکستان کے جوہری ہتھیاروں کے حوالے سے خطرے کی گھنٹی بجائی گئی تھی جس کے بعد اسلام آباد نے امریکی سفیر کو طلب کیا تھا۔
خبر ایجنسی اے ایف پی کے مطابق امریکی سٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے ترجمان ویدانت پٹیل نے صحافیوں کو بتایا کہ ‘امریکہ کو پاکستان کے عزم اور اپنے جوہری اثاثوں کو محفوظ بنانے کی صلاحیت پر یقین ہے۔امریکہ نے ہمیشہ ایک محفوظ اور خوشحال پاکستان کو امریکی مفادات کے لیے اہم سمجھا ہے، زیادہ وسیع پیمانے پر امریکہ پاکستان کے ساتھ ہمارے دیرینہ تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔’ائیڈن نے جمعرات کو پاکستان کے جوہری پروگرام پر آف دی کف ریمارکس کیلیفورنیا میں ایک نجی ڈیموکریٹک پارٹی کے فنڈ ریزر کے دوران دیے جہاں انہوں نے پاکستان کے قریبی اتحادی چین کے صدر شی جن پنگ کے حوالے سے بات چیت کی تھی۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ پاکستان دنیا کی خطرناک ترین قوموں میں سے ایک ہے جس کے جوہری ہتھیار غیر محفوظ ہیں۔
امریکی صدر کے اس بیان کے بعد پاکستان جسے اسلامی دنیا کی واحد جوہری طاقت ہونے پر فخر ہے ، نے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کو طلب کرکے احتجاج ریکارڈ کرایا تھا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے ٹویٹ کیا تھا کہ پاکستان ایک ذمہ دار جوہری ریاست ہے جو حفاظتی اقدامات انتہائی سنجیدگی کے ساتھ کرتی ہے۔

Leave feedback about this