QUEST NEWS

International Popular

شادی کی طویل تقریب، دلہن مہمانوں کے درمیان ہی سوگئی

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور بھارت میں شادیاں بھی تھکا دینے والی ہوتی ہیں، دھوم دھڑکا رات رات بھر جاری رہتا ہے۔ گزشتہ دنوں بھارت میں شادی کی ایک تقریب کی طوالت کچھ حد سے ہی بڑھ گئی کہ دلہن وہیں مہمانوں کے درمیان ہی سو گئی۔

"انڈیا ٹائمز "کے مطابق شادی کی یہ تقریب صبح تک جاری رہی اور اس دوران دلہن تھکاوٹ اور نیند کی شدت سے لوگوں کے درمیان صوفے پر ہی سو گئیعروسی جوڑا پہنے زیورات سے لدی پھدی دلہن کی مہمانوں کے درمیان سونے کی ویڈیو انٹرنیٹ پر پوسٹ کی گئی جو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ انسٹاگرام اکاﺅنٹ ’Battered Suitcase‘ پر پوسٹ کی گئی اس ویڈیو کے کیپشن میں بتایا گیا ہے کہ” صبح کے ساڑھے 6بج چکے ہیں اور شادی کی تقریب ابھی تک جاری ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image
Choose Video