لاہور(نیٹ نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سلمان بٹ نے قومی ٹیم کے سابق اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ صرف آئیڈیل کنڈیشن میں اوپننگ کے لیے جاتے تھے۔اینے یوٹیوب چینل ’کرک برج‘ میں گفتگو کرتے ہوئے جارحانہ کرکٹ کھیلنے سے متعلق سوال پر سلمان بٹ کا کہنا تھا اگر ہم پیچھے جلے جائیں ایڈم گلکرسٹ، جے سوریا اور کالووتھارنا کے دور میں تو یہ سب کھلاڑی اوپن کرتے تھے لیکن مصباح الحق کی کپتانی میں آفریدی چھٹے نمبر پر بیٹنگ کے لیے آتھے تھے، مجھے اس بات کا جواب دیدیں وہ کیوں اوپر کے نمبر پر نہیں گئے؟ انہیں کس نے روکا تھا اوپن کرنے سے؟
اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے سلمان بٹ کا کہنا تھا کہ ہر کھلاڑی بیٹنگ کے نمبر کا فیصلہ نہیں لے سکتا لیکن شاہد آفریدی فیصلہ لے سکتے تھے اور پھر وہ دو سال کپتان بھی رہے تو اس دوران وہ اوپن کے لیے کیوں نہیں آئے؟ وہ اوپن کے لیے اس لیے نہیں گئے کیونکہ وہ جانا ہی نہیں چاہتے تھے۔پاکستان کے سابق کپتان کا مزید کہنا تھا پہلے بھارت کا جو بولنگ اٹیک تھا اس میں سعید انور اور عامر سہیل جب اوپننگ کے لیے آتے تھے تو ہیلمٹ نہیں پہننتے تھے اور ٹوپیاں پہن کر بھارتی بولرز کی پٹائی کر رہے ہوتے تھے کیونکہ اس وقت بھارتی بولرز کے پاس پیس نہیں ہوتا تھا۔
سلمان بٹ کا کہنا تھا شاہد آفریدی نے بھارت میں میرے ساتھ ہی اوپننگ کی تھی لیکن اس وقت بھارت کے پاس کوئی ایکپریس بالنگ نہیں تھی، اور شاہد بھائی ہر جگہ اوپن نہیں کرتے تھے، انضی بھائی (انضمام الحق) نے ان سے بھارت میں اوپن کرا لیا لیکن اس سے پچھلا ٹور آسٹریلیا تھا اس میں آفریدی نے کہیں اوپن نہیں کیا، جنوبی افریقا گئے وہاں بھی کسی میچ میں اوپن نہیں کیا انہو ں نے۔
سابق بیٹر کا کہنا تھا ان کی پک اینڈ چوز تھی، ایک سلاٹنگ نہیں تھی، وہ آئڈیل کنڈیشن میں اوپن چلے جاتے تھے اور جہاں کنڈیشن مشکل ہے وہاں وہ نیچے بیٹنگ کے لیے جاتے تھے لیکن گلکرسٹ اور جے سوریا نے کبھی نہیں کہا کہ میں یہاں اوپن کروں گا اور وہاں نہیں کروں گا، کسی بھی ایک کھلاڑی پر الزام لگا دینا حقیقی سچ نہیں ہے۔

Leave feedback about this