QUEST NEWS

International Pakistan تازہ ترین

جرمن ہم منصب کی دعوت پر وزیر خارجہ بلاول سرکاری دورے پر برلن پہنچ گئے

برلن ( ویب نیوز) وزیر خارجہ بلاول بھٹو جرمن ہم منصب کی دعوت پر سرکاری دورے پر برلن پہنچ گئے جہاں ان کی مختلف حکومتی شخصیات اور عہدیداروں سے ملاقاتیں طے ہیں ۔ وزارت خارجہ کا منصب سنبھالنے کے بعد بلاول بھٹو پہلی مرتبہ جرمنی کا دورہ کر رہے ہیں ۔ برلن پہنچنے پر بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان اور جرمنی کے تعلقات انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ، پاکستان ان تعلقات میں وسعت کا خواہشمند ہے ، جرمنی کی جانب سے سیلاب متاثرین کی امداد پر ان کے مشکور ہیں ۔لاول بھٹو نے کہا کہ دورے کا مقصد دونوں ممالک کی حکومتوں اور افراد کے درمیان روابط کا فروغ ہے ، پاکستان سرمایہ کاری ، ، دو طرفہ تجارت اور جرمن منڈیوں تک برآمدات کی رسائی چاہتا ہے ۔ وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ دو دہائیوں بعد یورپ میں کسی نئے پاکستانی قونصل خانے کا کھلنا خوشگوار تعلقات کا عکاس ہے ۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image
Choose Video