QUEST NEWS

Pakistan تازہ ترین

4لوگ مجھے مروانا چاہتے ہیں، قوم ان کو معاف نہیں کرے گی، عمران خان کا دعویٰ

میانوالی (قوسٹ نیوز )چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ 4لوگ مجھے مروانا چاہتے ہیں، اگر مجھے کچھ ہوا تو قوم ان لوگوں کو کبھی معاف نہیں کرے گی۔ نجی ٹی وی "جیو نیوز "کے مطابق میانوالی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ مجھ کچھ ہوا تو ٹیپ ریلیز ہو گی جس میں 4 لوگوں کے نام پوری قوم کے سامنے آئیں گے، ان 4لوگوں کو میری قوم معاف نہیں کرے گی،چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ 4 لوگوں نے مجھے مروانے کا فیصلہ کیا ہے، اگر مجھے کسی نے قتل کیا تو یہ لوگ کہیں گے مذہبی جنونی نے قتل کیا۔عمران خان نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے نیب، ایف آئی اے پر اپنے لوگ بٹھا کر کیسز ختم کرائے، یہ صرف اپنے کرپشن کے کیسز ختم کر رہے ہیں، یہ ہرطرف مار کھا رہے ہیں اور جعلی آڈیوز بنائی گئی ہیں۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image
Choose Video