سٹاک ہوم (کیو نیوز) سویڈن کی نئی حکومت نے منگل کے روز ایک 26 سالہ نوجوان لڑکی کو موسمیاتی وزیر کے طور پر نامزد کردیا۔ یہ نوعمر موسمیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ کے آبائی ملک میں وزارت کی قیادت کرنے والی سب سے کم عمر شخصیت ہیں۔ یہ نامزدگی نو منتخب وزیر اعظم الف کرسٹرسن کی طرف سے پیش کی گئی کابینہ کے ارکان میں شامل تھی، جو دائیں بازو کے اتحاد کی قیادت کر رہے ہیں جس میں انتہائی دائیں بازو کے سویڈش ڈیموکریٹس شامل ہیں۔
این ڈی ٹی وی کے مطابق 26 سالہ رومینہ پورمختاری اب تک لبرل پارٹی کے یوتھ ونگ کی سربراہ تھیں، سٹاک ہوم کے مضافاتی علاقے میں ایرانی نژاد خاندان میں پیدا ہونے والی، اس نوجوان خاتون کو آب و ہوا اور ماحولیات کا قلمدان دیا گیا ہے۔ انہوں نے سب سے کم عمر وزیر کے لیے 27 سال کی عمر کا سابقہ ریکارڈ توڑ دیا ہے۔
سویڈن نوعمر ماحولیاتی کارکن تھنبرگ کا گھر بھی ہے، جس نے لاکھوں نوجوانوں کے ساتھ ایک بڑے پیمانے پر عالمی تحریک کا آغاز کیا جس نے موسمیاتی تبدیلی کے خطرات پر بحث کی ایک لہر کو جنم دیا

