QUEST NEWS

International Popular تازہ ترین

یوکرین کےلیے ہمارے اہداف کا رخ نہیں بدلا : کریملن

کریملن کے ترجمان دیمیتری پیسکوف  نے کہا ہے کہ یوکرین کے خصوصِی آپریشنز کے لیے ویلیری  گیراسموف کو یوکرین میں متعین فوجیوں کا کمانڈر بنانے سے ہمارے اہداف نہیں بدلیں گے۔ پیسکوف نے ماسکو میں اخباری نمائندوں کے حالات حاضرہ سے متعلق سوالوں کے جواب دیئےپیسکوف نے  دونیسک  میں یوکرین اور روس کے درمیان شدید جھڑپوں کے حامل شہر سولےدار کے بارے میں کہا کہ  وہاں جنگ میں شدت  آتی رہے گی،اپنی  جانیں دینے والے روسی فوجی ہمارے دلوں میں ہمیشہ بسے رہیں گے لیکن ابھی کافی کچھ کرنا باقی ہے کیونکہ  ہمارا اصل مقصد ابھی پورا نہیں ہوا۔ترجمان نے کہا کہ  گیراسموف کو گزشتہ روز یوکرین میں متعین روسی فوج  کے خصوصی آپریشنز کا کمانڈر بنایا گیا ہے ،صدر پوتین نے نئے اہداف کے بارے میں نہیں بتایا بس اتنا کہا کہ وضع کردہ اہداف پر ہی ہماری توجہ ہے۔دونیسک اور لوگانسک کو خود مختاری دینے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں پیسکوف نے کہا کہ یہ دونوں شہر اب روس میں شامل ہیں لہذا انہیں خود مختار بنانے میں کوئی قباحت نہیں ہونی چاہیئے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image
Choose Video