Pakistan Popular تازہ ترین

یورپی یونین سے ترسیلات زر میں 7.7 فیصد کی کمی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) یورپی یونین میں مقیم پاکستانیوں کی طرف سے بھیجی جانے والی ترسیلات زر میں رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 7.7 فیصد کی کمی جب کہ جولائی تا ستمبر 82 کروڑ 80 لاکھ ڈالر ترسیلات موصول ہوئیں۔گزشتہ مالی سال یورپی یونین ممالک سے 3.36 ارب ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئیں،دریں اثنا ستمبر میں سارک ممالک کو برآمدات میں 28 فیصد اضافہ ہوا، برآمدی حجم 16 کروڑ 70 لاکھ ڈالر تک پہنچ گیا۔

افغانستان، بنگلادیش، بھارت، مالدیپ، نیپال اور سری لنکا کو برآمدات میں 17 فیصد اضافہ،سارک ممالک سے درآمدات کا حجم 2 کروڑ 90 لاکھ ڈالر رہا۔پاکستان اورشمالی امریکا کے ممالک کے درمیان فاضل تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

Exit mobile version