QUEST NEWS

Pakistan تازہ ترین

ہنگوتھانہ سٹی پولیس کی کامیاب کاروائی اقدام قتل کاملزم 72 گھنٹوں میں گرفتار

ہنگو(فرمان اللہ سے)ہنگوتھانہ سٹی پولیس کی کامیاب کاروائی اقدام قتل کاملزم 72 گھنٹوں میں گرفتار ملزم نے گزشتہ روز گھریلو ناچاقی پر اپنے بیوی کو با ارادہ قتل فائرنگ کر کے زخمی کردیاتھا۔پولیس نے فرارملزم کومختلف زرائع سے ملنے والی معلومات کی روشنی میں چھاپہ مار کارروائی سے حراست میں لےلیا ملزم کوحراست میں لینے کے بعدفوری طور پرتھانہ سٹی منتقل کردیا گیا ایس ایچ او سٹی فیاض خان تفصیلات کے مطابق ضلعی پولیس سربراہ محمد خالد خان (PSP) ہدایات کے مطابق کرائم کی کنٹرول اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت سے سخت کارروائیاں عمل میں لائی جائے۔اسی ہدایت پر عمل پیرا ہونے کے لئے ڈی ایس پی سٹی فلک نواز خان بنگش کی نگرانی میں ایس ایچ او سٹی فیاض خان کے قیادت میں ہمراہ پولیس نفری نے چھاپہ مار کارروائی میں اقدام قتل کا ملزم جلال ولد رحمان خان سکنہ حال قاضی پمپ کو 72 گھنٹوں کے دوران گرفتار کر لیا گیا جس نے اپنی بیوی کو با ارادہ قتل فائرنگ کر کے زحمی کیا تھا
ملزم کوحراست میں لینے کے بعدفوری طورپرتھانہ سٹی منتقل کردیا گیا جھاں گرفتارملزم کے خلاف مجروح مسماتہ ثوابِ جانہ زوجہ جلال کی مدعیت میں اقدام قتل کا مقدمہ پہلے سے ہی درج کیا جا چکا تھا.ضلعی پولیس سربراہ محمد خالد خان (PSP) نے سٹی پولیس کی کامیاب کارواٸی کوسراہتے ہوٸے اسے پولیس کی کامیابی قرار دے دیا ہے.

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image
Choose Video