International Pakistan تازہ ترین

ہم شہادت کیلئے تیار ہیں، امریکی دھمکی پر سعودی شہزادے کا رد عمل

ریاض (کیو نیوز) تیل کی پیداوار سے متعلق تنازعے اور امریکی دھمکی پر رد عمل دیتے ہوئے سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم محمد بن سلمان کے چچیرے بھائی شہزادہ سعود الشعلان نے جہاد اور شہادت کیلئے تیار رہنے کا اعلان کردیا۔

اوپیک پلس کی جانب سے تیل کی پیداوار میں کمی کے فیصلے پر امریکی صدر جوبائیدن نے سعودی عرب کو دھمکی دی تھی اور کہا تھا کہ سعودی عرب کو نتائج بھگتنا ہوں گے۔ دھمکی کے رد عمل پر شہزادہ سعود الشعلان نے کہا کہ کسی نے چیلنج کیا تو ہم شہادت اور جہاد کیلئے تیار ہیں ۔ مغرب کو پیغام دیتا ہوں کہ کسی نے بھی سعودی عرب اور بادشاہت کو چیلنج کیا تو ہم تیار ہیں۔

Exit mobile version