QUEST NEWS

Pakistan Popular تازہ ترین

کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو اور جمائما کی عمران خان پر حملے کی مذمت

لندن / ٹورنٹو(ویب ڈیسک) کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو اور جمائما گولڈ اسمتھ نے پاکستان تحریک انصاف چیئرمین عمران خان پر حملے کی مذمت کی ہے۔

ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کینیڈین وزیراعظم نے کہا کہ عمران خان اور ان کے حامیوں پر حملہ ناقابل قبول ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ میں اس تشدد کی سختی سے مذمت کرتا ہوں کیونکہ سیاست، جمہوریت یا ہمارے معاشرے میں اس کے لیے کوئی جگہ نہیں۔جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ وہ عمران خان اور دیگر زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہیں۔عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما نے حملے کی خبر کو خوفناک قرار دیتے ہوئے عمران خان کے محفوظ ہونے پر خدا کا شکر ادا کیا ہے۔انہوں نے اس نوجوان کا عمران خان کے بیٹوں کی طرف سے شکریہ بھی ادا کیا جس نے مسلح شخص کے ساتھ مزاحمت کی تھی۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image
Choose Video