QUEST NEWS

Pakistan Popular تازہ ترین

کویسٹ میڈیکل سینٹر اور صحافیوں کی تنظیم کے درمیان اہم معاہدہ طے پا گیا

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ینگ میڈیاورکنگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن اور کیوسٹ میڈیکل سینٹر کے درمیان صحت کے شعبہ میں معائدے پر دستخط، ہماری کوشش ہے کہ صحافیوں کو صحت کی بہترین سہولیات مہیا کریں، ڈاکٹر نعمان سعید تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز صحافیوں کا عالمی دن منایا گیا، اسی مناسبت سے اسلام آباد میں صحافتی تنظیم ینگ میڈیاورکنگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن نے اسلام آباد کے جدید کیوسٹ میڈیکل سینٹر کے ساتھ ایک معاہدہ کیا جس میں صحافی برادری کے لیے کم سے کم ریٹ پر صحت کی سہولیات مہیا کی جائیں گی،صحافی برادری کے لئے 2 نومبر کا دن انتہائی اہم ثابت ہوا جس میں ینگ میڈیا ورکنگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن نے کویسٹ میڈیکل سنٹر سے مل کر ایک بڑا سنگ میل عبور کیا اور راولپنڈی اسلام آباد کی صحافی برادری کے لئے جدید ترین کی سہولیات سے آراستہ کویسٹ میڈیکل سینٹر ایک معاہدہ سائن کیا جواب راولپنڈی اور اسلام آباد کی صحافی برادری کو جدیدترین مہنگے ترین ٹیسٹ پچاس فیصد ڈسکاؤنٹ کے ساتھ علاج معالجہ کی سہولیات مہیا کی جائیں گی۔اس کا سہرا ینگ میڈیا ورکنگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان کے صدر سید محمد یاسین ہاشمی سینئر نائب صدر نعیم منہاس، فنانس سیکرٹری سردار نسیم، انفارمیشن سیکرٹری ثاقب راٹھور ،ایگزیکٹیو باڈی کے ممبر قاسم منیر اور تنظیم کے ممبران مصطفی اویس اور عبید اس موقع پر موجود تھے صحافی برادری اور ڈاکٹرز کے درمیان آج کے یادگار دن کے موقع پر خوبصورت گفتگو شنید ہوئی ڈاکٹر نعمان سعید خٹک اس موقع پر کہا کویسٹ میڈیکل کمپلیکس پاکستان کا جدید ترین میڈیکل سینٹر جہاں پر ہر قسم کے ٹیسٹ کی سہولیات میسر ہیں اور سب سے اہم بات ہسپتال کے اندر سہولیات کے ساتھ ساتھ گھر کی سطح پر سہولیات بھی حاصل کی جا سکتی ہیں ڈاکٹر نعمان خٹک کا کہنا ہے ہم نے دور جدید کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک موبائل ایپ متعارف کروائی ہے جس سے آپ مکمل استفادہ گھر بیٹھے حاصل کر سکتے ہیں تمام ٹیسٹ اور ڈاکٹرز آپ کو ہماری ایپ کے ذریعے آپ کو اپنے گھر تمام تر جدید مشینوں کے ساتھ مہیا کیے جائیں گے۔کویسٹ میڈیکل کمپلیکس کے پاس تمام جدید سہولیات سے آراستہ لیبارٹری ، پاکستان کی واحد اپ ریئٹ ایم آر آئی ، 256 سلیئس سی ٹی سکین ، ایکسرے مشین ، میموگرافی مشین ، ڈینٹل کلینک ، آپریشن تھیٹر ، وارڈز ، سکین کئیر کلینک ، سکین لیزر ، ہیئر ٹرانسپلانٹ ، فارمیسی ، الٹراساؤنڈ اسکین ، کلر ڈوپلر کی جدید سہولیات موجود ہیں ۔ ڈاکٹر نعمان نے آج کا سنگ میل اور آج کے خوبصورت موقع پر خوبصورت تحفہ ارشد شریف شہید کے نام کردیا اور اس کا تمام تر کریڈٹ صحافیوں کی بہترین ابھرتی ہوئی تنظیم ینگ میڈیا ورکنگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کو جاتا ہے جن کی کاوشوں سے یہ سب کچھ ممکن ہو سکا۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image
Choose Video