QUEST NEWS

Medical Pakistan Popular Uncategorized تازہ ترین

کوہاٹ لیاقت میموریل ہسپتال سے نومولود بچی کے اغوا کی کوشش ناکام

کوہاٹ لیاقت میموریل ہسپتال سے نومولود بچی کے اغوا کی کوشش ناکام بنا دی گئی

پولیس نے بروقت کارروائی میں ہسپتال سے نومولود بچی کے اغواء میں ملوث خاتون سمیت دو افراد کو موقع پر گرفتار کر لیا

نومولود کے اغواء کی اطلاع پر ایس ایچ او سٹی وقار آفریدی نے فی الفور موقع پر پہنچ کر اغواکاروں کو دھرلیا

نومولود بچی کے اغوا کی واردات میں ملوث ملزمان کی شناخت مسماۃ مستحا زوجہ محمد ایاز اور محمداللہ ولد سین زادہ ساکنان غلجو اورکزئی کے ناموں سے ہوئی ہے

مغوی نومولود بچی کو بحفاظت اپنے والدین کے حوالے کردیا گیا

واقعے کا مقدمہ زیر حراست دونوں ملزمان کے خلاف تھانہ سٹی میں مغوی بچی کے والد محمد خلیل ولد تعویز گل سکنہ نوے کلے کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے

پولیس نے نومولود کے اغوا واردات کی تمام پہلوؤں پر تفتیش شروع کردی ہے

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کوہاٹ محمد عمر خان نے مقامی پولیس کو بروقت کاروائی پر شاباش دی اور انعامات دینے کا بھی اعلان کیا

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image
Choose Video