QUEST NEWS

Health Pakistan تازہ ترین

کورونا وائرس کے12کیس رپورٹ ہوئے،قومی ادارہ صحت

اسلام آباد:قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ)نے کہا ہے کہ ملک بھر میں24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے12کیس رپورٹ ہوئے۔ این آئی ایچ کی جانب سے ہفتہ کو جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں24 گھنٹوں کے دوران 4ہزار899کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے12افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں، اس طرح اس مدت میں کورونا ٹیسٹ کی مثبت شرح 0.24فیصد رہی۔

مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ26مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ملک کے مختلف شہروں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کئے گئے کورونا ٹیسٹ میں مردان میں69ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 2افراد کا ٹیسٹ مثبت آیا اور وہاں مثبت کیسوں کی شرح 2.90فیصد ،لاہور میں351 ٹیسٹ میں سے 3 افراد کا ٹیسٹ مثبت اور شرح 0.85فیصد رہی جبکہ پشاور میں 451ٹیسٹ میں سے 2 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے اور وہاں پر شرح0.44فیصد رہی۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image
Choose Video