Pakistan

کراچی چپ تعزیے کا ماتمی جلوس نشتر پارک سے برآمد

کراچی میں چپ تعزیے کا پہلا ماتمی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوگیا۔

 

جلوس ایم اے جناح روڈ، کیپری، صدر دواخانہ سے ہوتا ہوا نورباغ مسافر خانہ موسیٰ لین پر اختتام پذیر ہوگا۔

 

ٹریفک کو گرو مندر چوک سے جلوس کے روٹ پر جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

 

چپ تعزیے کا دوسرا جلوس دوپہر ایک بجے رضویہ سوسائٹی سے برآمد ہوکر شاہ نجف امام بارگاہ مارٹن روڈ پر ختم ہوگا۔

 

دوسری جانب لاہور سمیت ملک بھر میں چپ تعزیہ کے جلوس آج برآمد ہوں گے۔

Exit mobile version