
ڈیوس کپ ٹائی کے دوسرے روز پاکستان کو ڈبلز اور پہلے ریورس سنگل میں شکست کا سامنا ہوا۔
ڈیوس کپ ٹائی میں بارباڈوس نے پاکستان کو تین ۔ ایک سے ہرایا۔
ڈبلز میں اعصام اور عقیل کی جوڑی کو ڈاریان کنگ اور ہیڈن لوئس کی جوڑی نے شکست دی۔ڈبلز میں بارباڈوس کا پاکستان کے خلاف جیت کا اسکور 7-6، 6-7 اور 6-2 رہا۔
پہلے ریورس سنگل میں یوسف خلیل کو ڈاریان کنگ نے 6-3 اور 6-0 سے شکست سے دوچار کیا۔
واضح رہے کہ پہلے راؤنڈ میں شکست کے بعد پاکستان ٹیم اب گروپ 2 میں بقا کیلئے پلے آف کھیلے گی
