QUEST NEWS

International Popular

ڈیلیوری بوائے کی ایک گھنٹہ تاخیر سے آمد لیکن پھر شہری نے غصہ کرنے کی بجائے آرتی اتاری گئی

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) فوڈ ڈیلیوری ڈرائیورز کے تاخیر سے آنے پر لوگوں کو غصہ تو آتا ہے اور کچھ کم حوصلہ لوگ ڈرائیورز کو کھری کھری سنا بھی دیتے ہیں۔ تاہم بھارت میں ایک آدمی نے ڈرائیور کو تاخیر سے آنے کا احساس دلانے کے لیے ایسا کام کیا کہ سن کر آپ کے لیے ہنسی روکنا مشکل ہو جائے گا۔

انڈیا ٹائمز کے مطابق سنجیو کمار نامی اس آدمی کا تعلق دارالحکومت نئی دہلی سے ہے۔ اس نے ’زوماٹو‘کے ذریعے کھانا آرڈر کیا اور ڈیلیوری ڈرائیور ایک گھنٹہ تاخیر سے پہنچا تاہم جب ڈرائیور دروازے پر آیا تو سنجیو کمار اس کا بھرپور استقبال کرنے کی تیاری کرکے بیٹھا تھا۔ رپورٹ کے مطابق سنجیو کمار نے ’آرتی‘ کی تھالی تیار کر رکھی تھی۔ جونہی دروازے پر بیل ہوئی، وہ آرتی کی تھالی لے کر گیا اور زوماٹو ڈیلیوری ڈرائیور کی آرتی اتاری کہ حضور! بالآخر آپ آ ہی گئے۔سنجیو کمار کی طرف سے سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈیلیوری ڈرائیور کھسیانا سا کھڑا ہوتا ہے اور سنجیو اس کی آرتی اتار رہا ہوتا ہے۔

ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں سنجیو کمار نے لکھا ہے کہ ”شکریہ زوماٹو، دلی کی ٹریفک میں آرڈر پہنچا ہی دیا۔“ویڈیو پر کمنٹس میں لوگ بھانت بھانت کے فقرے چست کر رہے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا ہے کہ ”یہ شخص ڈیلیوری ڈرائیور کو ٹیکہ لگا رہا ہے یا شرمندہ کر رہا ہے۔“ایک شخص نے لکھا ہے کہ ”اس طرح ڈرائیور کو شرمندہ نہیں کرنا چاہیے۔ راستے میں ٹریفک جام یا کوئی اور مسئلہ بھی ہو سکتا ہے۔“

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image
Choose Video