QUEST NEWS

Pakistan تازہ ترین

ڈپٹی کمشنر ہری پور کا آج ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہری پور کے ہمراہ ہری پور تا راولپنڈی اڈہ/ اسلام آباد اڈہ / پشاور اڈہ/ ایبٹ آباد اڈہ اور مانسہرہ اڈہ کا دورہ

ہری پور( بیورو چیف )ڈپٹی کمشنر ہری پور نے آج ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہری پور کے ہمراہ ہری پور تا راولپنڈی اڈہ/ اسلام آباد اڈہ / پشاور اڈہ/ ایبٹ آباد اڈہ اور مانسہرہ اڈہ کا دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے اڈہ مالکان اور ڈرائیوروں کو ہدایات جاری کیں کہ سرکاری نرخ نامہ پر عملدرآمد کیا جائے۔ کرایہ نامہ گاڑی کے فرنٹ سکرین پر آویزاں کیا جائے اور پرمٹ کے مطابق سواریاں بھٹائی جائیں۔ کوتاہی کی صورت میں سخت کاروائی کی جائے کی اور گاڑی کا پرمٹ منسوخ کرنے کے ساتھ ساتھ گاڑی کو بند کر دیا جائے گا۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہری پور نے انچارج ٹریفک پولیس کو بھی عید کے موقع پر ٹریفک کی روانی اور کرایوں پر عمل درآمد کرنے کے سلسلے میں ہدایات جاری کیں۔
اس کے علاوہ افسران نے مین بازار ہری پور کا بھی دورہ کیا اور ڈیوٹی پر تعینات سیکورٹی فورسز کے عملے کو سراہا۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image
Choose Video