International

چین کے شمالی علاقوں میں شدید بارشوں سے سیلابی صورتحال

چین کے شمالی علاقوں میں شدید بارشوں سے سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔

 

چینی صوبے لیاؤننگ کے شہر دالین میں طوفانی بارش سے سڑکیں تالاب بن گئیں، سڑکوں پر پانی کے تیز بہاؤ میں گاڑیاں بہہ گئیں جبکہ بارش سے مختلف حادثات میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔

 

محکمہ موسمیات کے مطابق دالین میں ایک گھنٹے میں 30 سے 40 ملی میٹر بارش برسی، مزید بارشوں کے پیش نظر حکام نے شہریوں کو احتیاطی اقدامات کی ہدایت کی ہے۔

Exit mobile version