Pakistan Popular تازہ ترین

پی ٹی آئی لانگ مارچ نے سپریم کورٹ بار کی نئی باڈی میں پھوٹ ڈلوادی

اسلام آباد(کیو نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ نے سپریم کورٹ بار کی نئی باڈی میں پھوٹ ڈلوادی۔ نو منتخب صدر عابد زبیری نے پی ٹی آئی لانگ مارچ کی حمایت کا اعلان کردیا تاہم 10 نو منتخب ایگزیکٹو عہدیداروں نے مسترد کردیا۔

نو منتخب ایگزیکٹو عہدیداروں کا کہنا تھاکہ بار ایسوسی ایشن غیر سیاسی ادارہ ہے، نو منتخب صدر اسے کسی سیاسی جماعت کی ذیلی تنظیم بنانے سے گریز کریں۔ اس سے پہلے نو منتخب صدر نے کہا تھا کہ وکلا برادری لانگ مارچ میں بھرپور شرکت کرے۔

Exit mobile version