Pakistan

پی آئی اے کو ایسے بیچ رہے ہیں جیسے باپ کا مال ہو

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا ہے کہ پی آئی اے کو ایسے بیچ رہے ہیں جیسے باپ کا مال ہو۔

 

راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا ہے کہ حکومت بیٹھ چکی ہے، پی آئی اے کی جگہ اپنے فلیٹ بیچ دیں۔

 

انہوں نے کہا کہ 14، 14 کیسز ہیں، کیس بھی تھوک کے بھاؤ ہیں، بہت ظلم کیا جا رہا ہے۔

شیخ رشید کا کہنا ہے کہ قوم سے خوف ختم ہو چکا ہے، ہم نے 40 دن کا چلہ کاٹا، صحت اب تک ٹھیک نہیں ہے، شکر ہے انتظار پنجوتھا واپس آ گئے، ان کی بھی کیا اسٹوری بنائی گئی۔

 

سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ اسٹیٹ بینک یا ایف بی آر ثابت کرے کہ ان کے دوروں سے کوئی سرمایہ کاری آئی ہے، زمین پر ٹیکس بڑھا دیے گئے، اس سے پہلے ایسا کبھی نہیں ہوا۔

 

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ امریکا کے الیکشن پوری دنیا پر اثر ڈالتے ہیں۔

Exit mobile version