
اسپتال میں آپریشنز نہ ہونے کے باعث دور دراز علاقوں سے آنے والے مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
لیڈی ریڈنگ اسپتال کے چیئرمین بورڈ آف گورنرز ڈاکٹر محمد زبیر نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اسپتال مالی بحران کا شکار ہے، ادویات کے پیسے بھی نہیں ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ حکومت صحت کارڈ کیلئے بھی رقم ادا نہیں کر رہی، صحت کارڈ پر ایمرجنسی آپریشن ہو رہے ہیں۔
ڈاکٹرزبیر کا کہنا تھا کہ اسپتال کو 90 کروڑ کے بجائے 58 کروڑ دیے جا رہے ہیں۔
