QUEST NEWS

Pakistan تازہ ترین

پشاور پولیس اغواء کاروں کی سہولت کار بن گئی، شہری نیشنل پریس کلب پہنچ گیا

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)پشاور پولیس اغواءکاروں کی سہولت کار بن گئی ہے، جن میں ایس پی سٹی اور ایس ایچ او شامل ہیں، پشاور میں کوئی بھی شہری انکے شر سے محفوظ نہیں ہے، چیف جسٹس اور وزیر اعلیٰ واقعہ کا نوٹس لیکر انصاف دلوائیں، ان خیالات کا اظہار پشاور کے علاقے حیات آباد کے رہائشی عقیل خان، الف خا اور انکے وکیل شفقات ایڈووکیٹ نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، شفقات ایڈووکیٹ کا مزید کہنا تھا کہ کاظم اور عبدالرحمان انکے موکل عقیل خان کو مورخہ آٹھ ستمبر کو گھر سے اغواء کرکے نامعلوم مقام پر لے گئے اور انکی رہائی کے بدلے پانچ کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا، پولیس کو اطلاع کرنے پر ایس ایچ او پہاڑی پورہ نے ملزمان کیساتھ ڈیل کرنے پر زور دیا اور ایف آئی آر کے اندراج سے انکار کر دیا تاہم بعدازاں عدالتی حکم پر ایف آئی آر درج کی گئی مگر ملزمان کو گرفتار نہیں کیا گیا، چار دن بعد ملزمان نے عقیل خان کو زخمی حالت میں ویرنے میں پھینک دیا اور فرار ہو گئے،ملزمان کے نمبرز کا ڈیٹا نکلوانے پر انکشاف ہوا کہ ایس پی سٹی پشاور اور ایس ایچ او پہاڑی پورہ ملزمان کیساتھ مکمل رابطے میں تھے۔انہوں نے چیف جسٹس اور زوزیر اعلیٰ کے پی محمود خان سے مطالبہ کیا کہ وہ اس واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے اسکی انکوئری کروائیں اور ملزمان اور ایس پی سٹی اور ایس ایچ او پہاڑی پورہ کو کیفر کردار تک پہنچا کر انصاف کے تقاضے پورے کریں۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image
Choose Video