اسلام آباد(کیو نیوز)پاکستان کو ایک بڑا اعزازمل گیا، آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کو اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے پولیس ایڈوائزر برائے پیس آپریشنز منتخب کرلیا گیا۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے فیصل شاہکار کی تعیناتی کا اعلان کردیا۔ یہ اعلان اقوام متحدہ کی آفیشل ویب سائٹ اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر بھی کیا گیا۔فیصل شاہکار اس پوزیشن پر منتخب ہونے والے پہلے پاکستانی ہیں، اس سے قبل اس پوزیشن پر یورپین اور مغربی ممالک سے تعلق رکھنے والے افراد تعینات ہوتے رہے ہیں۔
فیصل شاہکار کی تعیناتی پاکستان کے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے۔ فیصل شاہکار اس سے قبل بھی اقوام متحدہ کے مختلف پروگراموں میں اہم عہدوں پر فرائض سر انجام دے چکے ہیںڈیپارٹمنٹ آف پیس آپریشنز میں ایک پاکستانی سینئر پولیس آفیسر کا ایڈوائزر منتخب ہونا اقوام عالم میں ہماری پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا اعتراف ہےوزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے فیصل شاہکار کو اس اعزاز پر مبارک باد پیش کی ہے۔

