QUEST NEWS

Sports

پاکستان کرکٹ ٹیم نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

ہانگ کانگ سُپر سکسز میں پاکستان نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

 

پاکستان نے کوارٹر فائنل میں جنوبی افریقا کو 17 رنز سے شکست دے دی۔جن

 

قومی ٹیم نے 6 اوورز میں 3 وکٹ پر 105 رنز بنائے تھے اور جنوبی افریقا کو جیت کے لیے 106 رنز کا ہدف دیا تھا۔

پاکستان کی جانب سے محمد اخلاق نے 16 گیندوں پر 53، حسین طلعت نے 11 گیندوں پر 27 رنز بنائے۔

 

جواب میں جنوبی افریقا کی ٹیم 4 وکٹ پر 88 رنز بنا سکی۔

 

پاکستان کے حسین طلعت نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

 

واضح رہے کہ ہانگ کانگ سپر سکسز کے سیمی فائنل اور فائنل کل کھیلے جائیں گے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image
Choose Video