
محمد وسیم نے مالٹا میں ہونے والی ورلڈ باکسنگ فیڈریشن (WBF) کی رینکنگ فائٹ میں جارجیا کے باکسر جابا میمیشیشی کو تیسرے راؤنڈ میں ناک آؤٹ کردیا۔
یہ محمد وسیم کے پروفیشنل کیریئر کی تیرہویں کامیابی ہے، جس میں انہوں نے نویں مرتبہ اپنے حریف کو ناک آؤٹ کیا۔
اس کامیابی کے ساتھ ہی ان کا پروفیشنل باکسنگ میں ریکارڈ 15 باؤٹس میں 2-13 ہوگیا ہے۔
