QUEST NEWS

Popular

پاکستانی اداکارہ سائرہ یوسف کی سپر اسٹور میں چوری کرتے ویڈیو وائرل

پاکستان کی معروف ماڈل واداکارہ اور شہروز سبزواری کی سابقہ اہلیہ سائرہ یوسف کی ایک سپر اسٹور میں داخل ہو کر چوری کرنے کی انوکھی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر کھلبلی مچادی۔

 

حال ہی میں سائرہ یوسف کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ان کے نئے روپ نے صارفین کو حیرت میں مبتلا کردیا۔

 

 

 

ویڈیو میں سائرہ کو ایک اسٹور میں خریداری کے لیے داخل ہوتے دیکھا جاسکتا ہے، جسکے بعد وہ سی سی ٹی کیمروں میں اس اسٹور کے اندر کچھ دیر ادھر ادھر گھومتے ہوئے نظر آرہی ہیں۔

 

تاہم ایک لمحہ ایسا آیا جس نے ناظرین کو چونکا دیا۔ سائرہ نے ایک ریک کے نزدیک رک کر ادھر ادھر دیکھا اور پھر ہوڈی سے چہرہ چھپاکر ریک پر رکھی پروڈکٹس اپنے بیگ میں ڈالی اور تیزی سے وہاں سے فرار ہو گئی۔

سائرہ کی اس حرکت پر ناظرین یقین کرنے کو تیا رنہیں ہیں کہ آیا یہ حقیقت ہے یا فسانہ۔ کئی سوشل میڈیا صارفین اسے کسی اشتہاری مہم کا حصہ قرار دے رہے ہیں۔ کسی نے اسے اے آئی ویڈیو کہا ایک صارف نے تو صاف کہہ ڈالا کہ میں مان ہی نہیں سکتی ، اور ایک نے کہا کہ نہیں ایسا ہو ہی نہیں سکتا۔

 

اصل حقیقت کیا ہے اس کی تاحال تفصیل سامنے نہیں آسکی ہے بہر حال انٹر نیٹ صارفین سائرہ یوسف کے اس نرالے روپ پر حیران وپریشان ہیں اور اپنی جانب سے قیاس آرائیوں کا سلسلہ جاری ہے


 

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image
Choose Video