
اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین نے پی ٹی آئی ایم این ایز کے خلاف تھانہ سنگجانی میں درج مقدمے میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔
دوران سماعت عدالت نے پراسیکیوٹر سے سوال کیا کہ شیر افضل مروت، احمد چٹھہ اور دیگر ایم این ایز سے کچھ برآمد ہوا ہے؟ اس پر پراسیکیوٹر راجہ نوید نے کہا کہ کچھ بھی برآمد نہیں ہوا ہے۔
