اسلام آباد (قوسٹ نیوز)پارلیمنٹرین نے اپنے تحفظ/بچاؤ کے لیے سرگرم،اراکین پارلیمنٹ کی گرفتاریاں روکنے سے متعلق سینیٹر میاں رضاربانی نے سینیٹ سیکرٹریٹ میں اہم بل جمع کروا دیا،بل میں ارکان پارلیمنٹ کی گرفتاری کو مشکل ترین بنانے کی تجویز دی گئی ہے۔ مجوزہ بل کے مطابق ارکان پارلیمنٹ کی قتل سمیت کسی بھی الزام میں گرفتاری انتہائی مشکل بنائی جارہی ہے، ارکان پارلیمنٹ کی قتل سمیت کسی بھی الزام میں گرفتاری انتہائی مشکل بنائی جارہی ہے، کسی رکن کو اسمبلی یا سینیٹ اجلاس سے آٹھ دن قبل گرفتار نہیں کیا جاسکے گا،پارلیمنٹ کے احاطے سے اسپیکر یا چیئرمین سینیٹ کی اجازت کے بغیر گرفتار نہیں کیا جاسکے گا،
نہ ہی کسی سیشن کے دوران عدالتی کارروائی کی جاسکے گی۔ اجلاس سے 15 روز قبل اور 15 روز بعد تک کے پروڈکشن آررڈز جاری کرنے ہوں گے، قائمہ کمیٹیوں میں شرکت کیلئے بھی لازمی طورپر پروڈکشن آرڈرز جاری کرنے ہوں گے۔
پارلیمنٹرین نے اپنے تحفظ کے لیے بل جمع کروا دیا

