QUEST NEWS

Pakistan

وزیر داخلہ محسن نقوی کی سعودی عرب کے قومی دن پر مبارکباد

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے عوام مذہبی اور برادرانہ رشتوں سے جڑے ہوئے ہیں۔

 

وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے سعودی عرب کے قومی دن پر سعودی عوام و حکمرانوں کو مبارک باد دی ہے۔

 

انہوں نے سعودی شاہ سلمان، ولی عہد محمد بن سلمان، شاہی خاندان اور سعودی عوام کو خیر سگالی کا پیغام دیا ہے۔

 

اپنے پیغام میں وفاقی وزیرِ داخلہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے سفارتی تعلقات دوستی، بھائی چارے کی اعلیٰ مثال ہیں، پاک سعودیہ دوستی آزمائش کی ہر گھڑی میں پورا اتری ہے۔

 

محسن نقوی کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین گہرے اور دیرینہ تعلقات ہمیشہ قائم و دائم رہیں گے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image
Choose Video