وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے امریکا میں جے پی مورگن بینک کے نمائندوں سے ملاقات کی ہے۔
انہوں نے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے بعد اقتصادی صورتحال میں بہتری کا جائزہ پیش کیا اور آئی ایم ایف کے ای ایف ایف پروگرام کی اہمیت پر زور دیا۔
وزیرِ خزانہ نے پانڈا بانڈ کے ذریعے عالمی کیپٹل مارکیٹ میں رسائی کے عزم کا اظہار کیا۔
علاوہ ازیں محمد اورنگزیب نے اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر سے بھی ملاقات کی۔
وزیرِ خزانہ نے آئی ڈی بی کی تعلیم، صحت اور دیگر شعبوں میں مالی معاونت کی تعریف کی اور مہمند ڈیم میں آئی ڈی بی اور عرب کوآرڈینیشن گروپ کی سرمایہ کاری کو سراہا۔
