Pakistan Popular تازہ ترین

وزیر اعظم نے کسان پیکج کے تحت کسانوں کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایت جاری کر دی

لاہور(قوسٹ نیوز)وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے آج لاہور میں کسان پیکج کے حوالے سے ایک اہم اجلاس کی صدارت . وزیر اعظم نے کسان پیکج کے تحت کسانوں کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ wheat support price کو اقتصادی رابطہ کمیٹی اور وفاقی کابینہ کے اجلاس میں زیر بحث لایا جائے گا۔وزیر اعظم نے خورنی تیل کے بیج کی اضافی پیداور کے لئے سبسڈی پیکج دینے کی ہدایت کی ۔ مزید براں اجلاس میں کسان پیکج کے حوالے سے ممکنہ فیصلوں کے لئے اعلی سطح پر کمیٹی بنانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ۔ علاوہ ازیں وزیر اعظم نے کسانوں کو کھاد اور بجلی کی قیمتوں سے متعلق درپیش مسائل کے حل کے لئے صوبوں کے ساتھ مشاورت سے سبسڈی پیکج جلد از جلد تشکیل دینے کی ہدایت کی. اجلاس میں وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکورٹی طارق بشیر چیمہ, مشیر وزیر اعظم احد چیمہ اور متعلقہ سرکاری افسران نے شرکت کی جبکہ وفاقی وزیر اطلاعت و نشریات مریم اورنگزیب، وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے بذریعہ وڈیو لنک اجلاس میں شریک ہوئے.

Exit mobile version