QUEST NEWS

Pakistan Popular تازہ ترین

وزیراعظم کے دورۂ یو اے ای کے ثمرات آنا شروع

اسلام آباد: وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے بتایا ہے کہ ابوظہبی فنڈ فار ڈویلپمنٹ (اے ڈی ایف ڈی) نے پاکستان میں رکھے گئے دو ارب ڈالرز رول اوور کردیے۔وزیرخزانہ نے بتایا کہ ابوظہبی نے رقم رول اوور کرنے کا فیصلہ وزیراعظم کا حالیہ دورہٌ متحدہ عرب امارات کے باعث کیا کیونکہ شہباز شریف نے اپنے دورے میں متحدہ عرب امارات کے حکام سے رقم رول اوور کرنے کی درخواست کی تھی۔انہوں نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے حکام نے وزیراعظم کی درخواست پر ہی یہ فیصلہ کیا ہے۔ اسحاق ڈار نے پاک متحدہ عرب امارات دوستی زندہ باد کا نعرہ بھی لگایا۔واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے  متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا تھا۔ جس میں انہوں نے پاکستان کو درپیش چلینجز اور سیلاب کی تباہ کاریوں کے حوالے سے یو اے ای حکام کو آگاہ کیا تھا۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image
Choose Video