QUEST NEWS

Pakistan Popular تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف لندن پہنچ گئے اہم معاملات پر مشاورت کا امکان

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف ملکی صورت حال پر پارٹی قائد نواز شریف سے مشاورت کے لیے لندن پہنچ گئے ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کے ٹوئٹر بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف مصر کے شہر شرم الشیخ میں موسمیاتی کانفرنس ’’کوپ 27‘‘ میں شرکت کے بعد نجی پرواز کے ذریعے نجی دورے پر لندن روانہ ہوئے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف لندن میں مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف سے اہم امور پر مشاورت کریں گے، جس میں پاکستان کی موجودہ سیاسی صورت حال سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم، پارٹی قائد نواز شریف سے عمران خان کے مجوزہ لانگ مارچ کے حوالے سے بھی بات چیت کریں گے۔ امکان ہے کہ وزیراعظم کا نجی دورۂ لندن ایک دن سے زیادہ طویل بھی ہو سکتا ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image
Choose Video