International Popular تازہ ترین

نیٹو کے ساتھ وعدوں پر عمل درآمد کررہے ہیں: وزیر اعظم

سویڈن :سویڈن کے وزیر اعظم الف کرسٹرسن نے کہا کہ ہم نے نیٹو میں جلد از جلد شمولیت کے لیے جن امور کو انجام دینے کا وعدہ  کیا تھا ان پر عمل درآمد کررہے ہیں۔سویڈن کے وزیر اعظم نے ان خیالات کا اظہار  فرانس کے دارالحکومت پیرس کے سرکاری دورے کے دائرہ کار میں  ایلیسی پیلس میں صدر ایمانوئل میکرون کے ساتھ ون ٹو ون ملاقات  سے قبل   ایک مشترکہ پریس   سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔کرسٹرسن نے سویڈن اور فن لینڈ کی نیٹو رکنیت کے لیے فرانس کی حمایت اور حفاظتی ضمانتوں پر شکریہ ادا کیا۔  انہوں نے کہا کہ ہم نے نیٹو میں جلد از جلد شمولیت کے لیے جن امور کو انجام دینے کا وعدہ  کیا تھا ان پر عمل درآمد کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ  سویڈن نے ایک ایسے وقت میں یورپی یونین کی صدارت حاصل  کی ہے ،  یورپ کو مختلف بحرانوں کا سامنا ہے، کرسٹرسن نے یہ بھی کہا کہ ان بحرانوں میں سب سے بدترین 24 فروری سے جاری یوکرین روس جنگ ہے ۔انہوں نے  کہا کہ یوکرین کی فتح یورپ اور پوری دنیا کے لیے  بڑی اہمیت کی حامل ہے۔ کرسٹرسن نے توانائی اور موسمیاتی بحران اور بڑھتی ہوئی افراط زر جیسے مسائل کی طرف توجہ مبذول کراتے ہوئے مزید کہا کہ یورپ کو اپنی طویل مدتی مسابقت کو برقرار رکھنا چاہیے۔

Exit mobile version