QUEST NEWS

Showbiz

نرگس نے اپنے شوہر کو تشدد کیس میں معاف کردیا، کیا شرط رکھی؟

پاکستانی اداکارہ نرگس نے اپنے شوہر ماجد بشیر کو تشدد کیس میں معاف کردیا۔

 

ماجد بشیر نے گزشتہ سال نومبر میں اپنی بیوی نرگس کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا تھا، جس کے بعد نرگس نے تشدد کا مقدمہ تھانہ ڈیفنس سی میں درج کروایا۔ ماجد بشیر تشدد کیس میں ابھی تک ضمانت پر تھے۔

 

اداکارہ نرگس نے بتایا کہ خاندان کے بڑوں کی مداخلت پر انسپکٹر ماجد بشیر کو معافی دی ہے، شرط رکھی گئی ہے کہ تین سال تک ہم ایک دوسرے کے ساتھ نہیں رہیں گے، نہ ہی آمنے سامنے آئیں گے

نرگس نے کہا کہ ماجد کی جانب سے معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی تو شرعی علیحدگی اختیار کرلوں گی۔

 

 

ان کا کہنا تھا کہ میرے بچے اور خاندان والے ناراض ہیں لیکن بڑوں کے کہنے پر خاوند کو معاف کیا، عدالت میں بھی صلح نامے کا بیان حلفی جمع کروا دیا ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ باقی زندگی اپنے بیٹے مرتضیٰ اور بیٹی معصومہ کے لئے جینا چاہتی ہوں۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image
Choose Video