QUEST NEWS

International

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی ایرانی صدر کی حلف برداری تقریب کے عشائیے میں شرکت

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ایرانی صدر کی حلف برداری تقریب کے عشائیے میں شرکت کی ہے۔

 

دفتر خارجہ کی ترجمان کے مطابق اسحاق ڈار نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی کامیابی پر نیک تمناؤں کا اظہار کیا، انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف اور صدر آصف زرداری کی جانب سے بھی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

 

ترجمان کا بتانا ہے کہ نائب وزیراعظم نے ایران سے دوطرفہ تعلقات کو وسعت دینے کے حکومتِ پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

 

دفتر خارجہ کی ترجمان کے مطابق ایرانی صدر نے نائب وزیراعظم کی تقریب حلف برداری میں شرکت پر شکریہ ادا کیا، انہوں نے وزیراعظم اور صدرِ پاکستان کی نیک خواہشات پر بھی شکریہ ادا کیا۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image
Choose Video