Pakistan

ملک بھر میں 446 یوٹیلیٹی اسٹورز بند ، مزید 500 کی بندش پر غور

وفاقی حکومت کی جانب سے یوٹیلیٹی اسٹورز کے لیے سبسڈی بند ہونے کے بعد اخراجات میں کمی کرنے کے لیے ملک بھر میں 446 یوٹیلیٹی اسٹورز بند کر دیئے گئے۔

 

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے ذرائع نے بتایا کہ مزید 500 سے زائد یوٹیلیٹی اسٹورز بند کرنے پر بھی غور کیا جا رہا ہے تاہم اسٹورز کی بندش کے باوجود کسی ملازم کو نہیں نکالا جائے گا۔

 

ذرائع کے مطابق صرف ان یوٹیلیٹی اسٹورز کو بند کیا گیا ہے جو خسارے میں جا رہے تھے ، ملک کے دیہی علاقوں میں قائم زیادہ تر یوٹیلیٹی اسٹورز بندش کی زد میں آئے ہیں۔

 

واضح رہے کہ ملک بھر میں یوٹیلیٹی اسٹورز کی مجموعی تعداد 3 ہزار 982 ہے۔

Exit mobile version