Pakistan

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ دیکھا گیا ہے۔

 

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونےکی قیمت 2400 روپے بڑھنے کے بعد 2 لاکھ 57 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے۔

 

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں 2 ہزار57 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد قیمت 2 لاکھ 20 ہزار 593 روپے ہوگئی۔

 

دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 26 ڈالر بڑھ کر 2458 ڈالر ہے۔

Exit mobile version